احسن بھون کا ڈیفیمیشن ٹربیونل میں کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 5 ارب ہرجانے کا دعویٰ

احسن بھون (دائیں)، کیپٹن ریٹائر صفدر (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
احسن بھون (دائیں)، کیپٹن ریٹائر صفدر (بائیں) – کولاج فوٹو: فائل

احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ 

ڈیفیمیشن ٹربیونل نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 11 نومبر کےلیے نوٹس جاری کردیا۔

درخواست کے متن میں تحریر کیا گیا کہ کیپٹن محمد (ر) صفدر نے احسن بھون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق ہتک آمیز بیانات دیے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ احسن بھون کی قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کردہ اور متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ ہے۔

احسن بھون نے دعوے میں موقف اپنایا کہ بیانات سے میری قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں