سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ، وزیراعظم سمیت دیگر کی شرکت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ 

نماز جنازہ آرمی ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ 

سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت حاضر و ریٹائرڈ سول وعسکری حکام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں