اسپیکر ایاز صادق وزارت خزانہ سے بعض سوالات کا جواب نہ آنے پر برہم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت خزانہ سے بعض سوالات کے جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ سعد وسیم شیخ نے غلطی تسلیم کی اور معافی بھی مانگ لی۔
پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ وزارت خزانہ نے جواب تاخیر سے دیا جس کی وجہ سے پرنٹ نہ ہوسکا۔
اسپیکر نے ہدایت کی کہ جس کی وجہ ایسا ہوا اس کے خلاف کاروائی کریں۔
Load/Hide Comments




