کراچی، 59 لڑکیوں کے موبائل فونز لے کر فرار ہونے والا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی میں 59 لڑکیوں کے موبائل فونز لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم کو گڈاپ سے گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم سے 40 موبائل فونز اور پستول برآمد ہوا ہے، واقعے میں دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔
ملزم نے ملازمت کا جھانسا دے کر لڑکیوں کو بلایا اور موبائل فون لے کر فرار ہوگیا تھا۔
ملزم انٹرویو کے بہانے لڑکیوں کو فارم ہاؤس لے گیا تھا جہاں سیکیورٹی کے نام پر سب سےموبائل فون لے لیےگئے۔ کافی دیر انتظار کے بعد لڑکیوں کو پتہ چلا کہ ملزم موبائل فون لے کر فرار ہوگیا ہے۔
Load/Hide Comments




