سندھ حکومت کا ڈگری ہولڈرز کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا ڈگری ہولڈرز کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہنرمند افراد کے لیے شارٹ کورسز کا اگلا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ آئی ورک فار سندھ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 770 ہوگئی ہے جبکہ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 726 ہوگئی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آئی ورک فار سندھ پلیٹ فارم پر اس وقت 26 ہزار 677 فعال ملازمتیں موجود ہیں۔ 

شرجیل میمن کے مطابق پلیٹ فارم پر درخواستوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ تین ماہ میں 4 ہزار 800 امیدوار کورسز مکمل کر چکے جبکہ 6 ہزار مختلف کورسز میں زیرِ تربیت ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں