بلاول بھٹو کا پیغام لیکر اپوزیشن لیڈر کے پاس گئے، راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا پیغام لے کر اپوزیشن لیڈرکے پاس گئے تھے۔ محمود خان اچکزئی نے ہمارے پیغام کا خیرمقدم کیا۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت بھی اسی میں ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔ انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ میں کمیٹیاں بنائی جائیں، بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات لانے کی بات کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔
Load/Hide Comments




