جج نے 13 سال کی سزا دی، لگتا ہے دونوں بڑے دہشتگرد ہیں، شیریں مزاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شیری مزاری نے بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی کو سزا سنائے جانے کے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج نے 13 سال کی سزا دی ہے، لگتا ہے دونوں بڑے دہشتگرد ہیں۔

داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ایمان اور ہادی دونوں نے ایک ایک الزام غلط ثابت کیا۔ کوئی گواہ مستند شواہد پیش نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ میں دہشتگردی کا کوئی ایشو ہی نہیں۔ ہادی اور ایمان کو اپنے وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمان اور ہادی کسی سیاسی جماعت کے ممبر نہیں، انسانی حقوق کے وکیل ہیں۔ انہوں نے غریب اور مستحق لوگوں کی آواز اٹھائی، یہ انہیں پسند نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں