اکتوبر میں ایل این جی 15.27 فیصد تک مہنگی ہوگئی
ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ایل این جی 15.27 فیصد تک مہنگی ہوگئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 2.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ ہوا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی۔ اکتوبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 17.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر کے لیے ایل این جی 2.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی۔ سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments




