کراچی: جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، 1 پولیس اہلکار کو سزائے موت، 2 کو عمر قید

کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے شریک ملزمان دو اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی، تینوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کوادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
ملزمان کےخلاف تھانا شارع فیصل میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق شاہین فورس کے پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر تعاقب کیا اور رہائشی فلیٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کی، اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعہ پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا۔
Load/Hide Comments




