صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی، اور کہا ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان۔
فائنل میچ میں پاکستانی پلیئرز نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی، فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
میچ میں کرکٹروں نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ کھیلنے سے کامیابی ملتی ہے۔
امید ہے کہ ٹیم اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔
Load/Hide Comments




