لائبہ اعجاز کیس کے ملزم نعمان کا مانسہرہ کی 3 خواتین کے ساتھ بھی مالی فراڈ: ذرائع

لائبہ اعجاز کیس کے ملزم نعمان نے مانسہرہ کی 3 خواتین کے ساتھ بھی مالی فراڈ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خواتین کو نوکری کا جھانسا دے کر ملزم نے لاکھوں روپے بٹورے۔
ایک متاثرہ خاتون نے کہا کہ نعمان نے 2025 میں 12 لاکھ روپے لیے اور تعیناتی کے جعلی لیٹر دیے، ملازمت پر جوائننگ سے پہلے دیکھا تو سب ڈاکومنٹس جعلی تھے۔
دوسری خاتون نے بتایا ہے کہ ملزم کو مار کر سب ثبوت ختم کیے گئے، 2025 کے مقدمےکو سنجیدہ لیا جاتا تو آج لائبہ زندہ ہوتی۔
یاد رہے کہ امریکا میں اعلیٰ تعلیم کا خواب فراڈ ثابت ہونے پر شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنے والی لائبہ نے گزشتہ ماہ مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔
بعدازاں لائبہ اعجاز خودکشی کیس کا مرکزی ملزم نعمان پولیس حراست کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




