اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑے گا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کے لیے متفق ہونا پڑے گا، خیبر پختونخوا کے امن و ترقی کے لیے ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، صوبے میں ہر طبقے کے لوگوں نے امن کے لیے شہادتیں دیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر بنانا ہے، بچوں اور نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لہر میں ہر طبقے کے لوگوں کو نقصان پہنچا، اسکول کے بچوں نے بھی اس جنگ میں شہادتیں پیش کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبے کا ایک سافٹ ایمج ہم نے آگے کرنا ہے، ہماری پہلی ترجیح یہاں امن دوبارہ بحال کرنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں