وزیراعظم آپ نے مایوس کیا، امید تھی خیبرپختونخوا کو بڑا پیکج دیں گے: شوکت یوسف زئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آپ نے مایوس کیا، توقع تھی کہ صوبے کو بڑا پیکج دیں گے، وہ دودھ اور شہد کی نہریں کہاں ہیں جو آپ نے بہانا تھیں۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ آپ نے وہی الزامات لگائے جو آپ کے وزراء صبح شام دہراتے ہیں، احتساب کرنا ہے تو بسم اللّٰہ کریں، صرف الزامات نہ لگائیں، جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا وہ 2 انٹرنیشنل ایوارڈ جیت گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈائیلاگ کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، باہر بیٹھ کر مشورے دینا سب سے آسان کام ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہمارے ورکرز تھوڑا کر رہے ہیں یا زیادہ، گراؤنڈ پر تو موجود ہیں، ہمارے لیڈرز اور ورکرز یہاں رہ کر سختیاں جھیل رہے ہیں، شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، غیرت ہے تو پاکستان آئیں اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں