اینکر ربیعہ قتل کیس: گرفتار شوہر احسن کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی کی خاتون ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار شوہر احسن کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کل لاہور سے کرایا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ پولی گراف ٹیسٹ میں ملزم سے واقعے سے متعلق حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ ہفتے کو ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں اینکر ربیعہ احسن کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔
پولیس حکام نے موقع سے اسلحہ برآمد کر کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر احسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں قتل کے الزام میں حراست میں لیا۔
مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی۔
Load/Hide Comments




