بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے قانونی امور سے متعلق جامع ہدایات دیں، بیرسٹر سلمان صفدر

بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی تفصیل بتادی۔
ایک بیان میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ انہیں بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تین گھنٹے کے قریب ملاقات کی اجازت دی گئی۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے ملاقات کا غیر معمولی دورانیہ دیا گیا، ملاقات شام 4 سے 7 بجے تک جاری رہی۔
انھوں نے کہا کہ ملاقات میں قانونی اور طبی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے قانونی امور سے متعلق جامع ہدایات دیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی مرکزی اپیلوں میں بانی اور بشریٰ بی بی کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔
انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی پیچیدگی و ریلیف اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا درخواستوں پر لطیف کھوسہ معاونت کریں گے۔
Load/Hide Comments




