بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو ہم بہتری کی جانب پیشرفت دیکھ رہے ہیں، ملک عامر ڈوگر

عامر ڈوگر:  فائل فوٹو
عامر ڈوگر:  فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج کی ملاقات کو ہم بہتری کی جانب پیشرفت دیکھ رہے ہیں، ایک سال بعد سلمان صفدر کے بعد دوسرا شخص آج بانی پی ٹی آئی سے ملا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ  کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سلامتی کی فکر ہے، ملاقات میں ظاہر ہے حالات حاضرہ پر بھی گفتگو ضرور ہوئی ہوگی،  صوبائی حکومت چھینی گئی، وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ہمارے ارکان اسمبلی زیر حراست ہیں، امید کرسکتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی سیاسی راستہ نکلے گا اور نکلنا چاہیے، جدوجہد مسلسل عمل ہے ایک دو دن کی بات نہیں نتائج آنے میں وقت لگتا ہے، پانچ سال سے ہماری جدو جہد چل رہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر نے کہا کہ صوبوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا موقف ہمیشہ بڑا واضح رہا ہے، میرا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے سرائیکی اور جنوبی پنجاب سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا وعدہ ہے، سرائیکی وسیب اور جنوبی پنجاب صوبے اور شناخت ہمارے منشور میں بھی شامل ہے، ہم نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنایا جس پر نو ارب روپے خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  کچھ سال سے نچلی سطح سے اختیار دوبارہ تخت لاہور نے اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں، دس بارہ صوبے تو، نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، پہلے پانچواں صوبہ جنوبی پنجاب بنے جس پر تمام جماعتوں کا اتفاق رائے، قراردادیں ہیں، میرے لیڈر کا وعدہ ہے کہ سرائیکی، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ سسٹم کولیپس کرگیا جو سب سے مضبوط اور باخبر وزیر ہیں، اس کے بعد مولانا جو پی ڈی ایم کے سربراہ تھے ان کے ساتھ ان کی لڑائی ہے، پنجاب میں 40 سال سے ایک خاندان مسلط ہے، ان کی جو رعونیت، تکبر اور گفتگو اپنے اتحادیوں اور وزرا سے متعلق ہے، جب یہ منظر نامہ آئے تو آوازیں اٹھتی ہیں، دراڑیں پڑتی ہیں پھر یہ لوگ اپنے منطقی انجام تک پہنچتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری حکمت عملی ہے کہ جوائنٹ اپوزیشن کے اتحاد کو آگے بڑھائیں گے، ہم اپنی تحریک کو بڑھائیں گے پرامن ہوگی ،یہ ملک میں حقیقی آزادی کی جدوجہد ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں