پاکستانی چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل، پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے

پاکستانی چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل، پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے۔

ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی جہاز میں شمولیت ہوگی، یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کا پہلا مشترکہ خلائی مشن ہوگا۔

یہ تاریخی مشن پاکستان اور چین کی نسل در نسل قائم دوستی کو مزید مضبوط بنائے گا، نوجوان نسل کے لیے نئی تحریک اور سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے۔

چینی سفارت خانے نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں