موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے قریب وین میں آتشزدگی، مسافر محفوظ

موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے قریب وین میں آتشزدگی، مسافر محفوظ

موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے قریب وین میں آگ لگ گئی، ترجمان موٹروے کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی وین میں 11 بچوں سمیت 32 مسافر تھے۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے قریب مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

لاہور سے ملتان جانے والی وین میں 11 بچوں سمیت 32 مسافر سوار تھے۔ 

موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافروں اور بچوں کو بحفاظت وین سے نکال لیا۔

مسافروں کو نکالنے کے بعد وین کی آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں