غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: اسعد محمود نیب کے دوسرے نوٹس پر بھی پیش نہیں ہوئے

پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیر اسعد محمود دوسرے کال اپ نوٹس پر بھی پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو عدم پیشی پر 13 نومبر کو دوبارہ طلب کیا تھا، اسعد محمود نے تحریری جواب جمع کروایا تھا جسے نیب نے ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

اسعد محمود کو پی ڈی ایم دور میں بطور وزیر مواصلات پاکستان پوسٹ بھرتیوں کے کیس میں طلب کیا گیا تھا، نیب نے پاکستان پوسٹ میں 4 ہزار 252 بھرتیوں کے معاملے پر طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں