بس میں خاتون کو دھکا دینے والے کنڈیکٹر نے معافی مانگ لی

بس میں خاتون کو دھکا دینے والے کنڈیکٹر نے معافی مانگ لی

بس کے کنڈیکٹر نے خاتون کو دھکا دینے کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس کنڈیکٹر کی معافی کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

ویڈیو میں کنڈیکٹر علی رضوان نے کہا کہ خاتون سے جو سلوک کیا تھا وہ انتہائی غلط تھا، اس کے لیے شرمندہ ہوں۔

ویڈیو بیان میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، توبہ کرتا ہوں کبھی بھی کسی سے ایسا رویہ نہیں رکھوں گا۔

اس معاملے کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور ڈی پی او سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ کنڈیکٹر کو نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں، عوام کو دھکے دینے کے لیے نہیں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنڈیکٹر کو پکڑ کر خاتون کے گھر لے جایا جائے، سب کے سامنے معافی منگوائی جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں