اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم امتناع میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم امتناع میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کر دی۔

حکم امتناع برقرار رہنے کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول معطل کر رکھا ہے۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں پر تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ حل کیوں نہیں کیا گیا؟ ایک وارڈ میں صرف 2 ووٹرز ہیں تو وہاں الیکشن کیسے ہو گا؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2015ء کے قانون کے مطابق حلقہ بندیاں کرنا تھیں، الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنا ہو گا کہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل کر کے تفصیلی آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں