موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی ایک دوسرے سے جڑے چیلنجز ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی ایک دوسرے سے جڑے چیلنجز ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی ایک دوسرے جڑے چیلنجز ہیں۔

کراچی میں کلائمنٹ کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں متاثر ہوئیں، معاشی استحکام کے بعد اب پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی آبادی میں سالانہ 2 اعشاریہ 55 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی سے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگا، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ایک دوسرے سے جڑے چیلنجز ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ اور عملی اقدامات کو ترجیح دینا ہوگی، اسٹیٹ بینک گرین ٹیکسانومی متعارف کرا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین ٹیکسانومی ماحول دوست منصوبوں کی مالی معاونت میں مددگار ہوگی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مالیاتی اداروں کا کردار اہم ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2022 ءکے سیلاب کے بعد عالمی برادری نے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدے کیے تھے، 2025 کے سیلاب کے دوران امدادی اور بحالی سرگرمیوں کے لیے اپنے وسائل استعمال کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ موسمیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے داخلی صلاحیت اور وسائل ضروری ہیں، معاشی استحکام سے ہنگامی حالات میں خود انحصاری ممکن ہوتی ہے، تعمیر نو اور بحالی کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں