بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں: وزیراعظم

بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں: وزیراعظم

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی منا رہے ہیں، بی بی شہید جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی عمل میں مکالمے و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بی بی شہید ہمت اور استقامت کی علامت بنی تھیں، میثاق جمہوریت ان کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے، ان کے خاندان خاص طور پر صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکے پیروکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بی بی شہید کا خاندان ان کے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں