توشہ خانہ ٹو کیس؛بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 6جنوری تک ملتوی 

توشہ خانہ ٹو کیس؛بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 6جنوری تک ملتوی 

راولپنڈی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث 6جنوری تک ملتوی  کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،بشریٰ بی بی بھی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل پیش ہوئی،بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی پر گواہ کا نہ بیان ریکارڈ ہو سکانہ جرح ہو سکی،وکیل کوسین مفتی نے کہاکہ ارشد تبریز بیماری کے باعث آج عدالت پیش نہیں ہوسکے،پہلے ارشد تبریز اپنی جرح مکمل کریں گے اس کے بعد ہم اپنی جرح کاآغاز کریں گے،پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کےوکیل کے موقف کی مخالفت کی گئی،عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت 6جنوری تک ملتوی  کردی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں