پنجاب میں اسلحہ لائسنس، فروخت اور مرمت کے حوالے سےبڑافیصلہ ،ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری

پنجاب میں اسلحہ لائسنس، فروخت اور مرمت کے حوالے سےبڑافیصلہ ،ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں اسلحہ لائسنس، اسلحہ فروخت و مرمت کے عمل میں شفافیت کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے ۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس برانچ کا تمام عملہ تبدیل کر دیا اور پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ برانچ کا تمام عملہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ میرٹ کی بالادستی اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اسلحہ برانچ کا تمام عملہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے یہ اقدام اسلحہ برانچ کی کارکردگی اور احتساب کا عمل بہتر بنانے کیلئے اٹھایا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع کی اسلحہ برانچز میں ایک سال مکمل کرنے والے افسران و عملے کوفوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اسلحہ برانچ میں تعینات افسران و عملے کی تبدیلی ہر سال یقینی بنائی جائے اور ابتدائی طور پر تمام عملہ تبدیل کر کے ایک ہفتے میں محکمہ داخلہ کو رپورٹ بھجوائی جائے۔

 یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ مرمت، لائسنس کی توثیق اور ڈوپلیکیٹ لائسنس کا اختیار دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں