شادی کیلئے کیسا شخص چاہئے، وینا ملک نے بتا دیا

شادی کیلئے کیسا شخص چاہئے، وینا ملک نے بتا دیا

لاہور:ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ حسن پرست عورت ہیں‘ شادی کیلئے خوبصورت مرد ہی چاہیئے۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے وینا ملک نے دعوی کیا ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے متعدد پیش کش آتی ہیں جب کہ ان کے والدین کے پاس بھی ان کے رشتے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے پیغامات کو نظرانداز کردیتی ہیں، کیوںکہ جب انہیں شادی کرنی ہی نہیں تو ایسے پیغامات پر وہ کیا ردعمل دیں۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کے شہریار چوہدری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں لیکن تاحال انہوں نے ان سے شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں