افواجِ پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں: سیکیورٹی ذرائع

افواجِ پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں: سیکیورٹی ذرائع

 راولپنڈی: پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے 5 طیارے مار گرائے ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ یہ طیارے  اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین  کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے ، ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں۔اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع  نے یہ بھی بتایا کہ اسکے علاوہ  ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی فوٹیج بھی  منظر عام پر آ گئی ہے۔بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ  9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع   کے  مطابق افواج پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔بھارتی جارحیت کا پورا حساب لیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں