‘سو رہے تھے اچانک زلزلہ محسوس ہوا’، پاکستانی شہریوں نے بھارتی حملے کا آنکھوں دیکھا احوال بتادیا

‘سو رہے تھے اچانک زلزلہ محسوس ہوا’، پاکستانی شہریوں نے بھارتی حملے کا آنکھوں دیکھا احوال بتادیا

مریدکے:بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مرید کے کے نواحی علاقے ننگل ساہداں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقامی مسجد اور اطراف میں یکے بعد دیگر چار حملے کیے۔  مکنیوں کےمطابق جس مسجد اور مدرسے پر بھارت نے حملہ کیا وہ اس کے قریب ہی رہتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کےبعد تین اور دھماکے سنے گئے۔ 
مقامی شخص عثمان نے بتایاکہ علاقہ مکینوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، بھارت نے اپنی بزدلانہ کارروائی میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

مظفرآباد کےعلاقے شوائی سے نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے کہ اچانک زلزلہ سا محسوس ہوا اور وہ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 13 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی  کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں