قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، وزیراعظم شہبازشریف کااراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم  ہو گیا،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2گھنٹے جاری رہا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہبازشریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ  کیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان سے خطاب کریں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آج سہ پہر ساڑھے 3بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کا خطاب سہ پہر 3بجے نشر ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں