محکمہ موسمیات کی 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کرےگی،ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنےکی توقع ہے،8ے11مئی کےدوران راولپنڈی اسلام آباد، مری،گلیات میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور،سرگودھا،جہلم،اٹک، گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیزہواؤں،بارش کا امکان ہے،8تا 12 مئی چترال،دیر،سوات،کوہستان، شانگلہ میں تیزہواؤں، بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر،مالاکنڈ میں بھی بارش کی توقع ہے،بلوچستان اور سندھ کے کئی شہروں میں  تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں