عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا: بیرسٹر سیف

عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا: بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پر پاکستانی قوم متحد ہوچکی ہے، قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کےلیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سیاسی مقدمات ختم کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں، ان کو فوری رہا کرنا چاہیے، وفاقی حکومت قوم کے اتحاد کے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے، جعلی حکومت کو قومی اتحاد کی خاطر فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھارت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بھارت کے خلاف سوشل میڈیا کا محاذ کامیابی سے سنبھال رکھا تھا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بھارتی بیانیے کو چاروں شانے چت کیا، بھارت کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں