شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کیخلاف مقدمہ درج

شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کیخلاف مقدمہ درج
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کوہلہ میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں اس کی اہلیہ سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت استخار کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق استخار کو اس کی بیوی نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد تھانہ راوی پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں