چائلڈ پورنو گرافی سے متاثرہ ایک اور لڑکے کا پولیس سے رابطہ

چائلڈ پورنو گرافی سے متاثرہ ایک اور لڑکے کا پولیس سے رابطہ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی سے متاثرہ ایک اور لڑکے نے پولیس سے رابطہ کر لیا۔

لڑکے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 2 سال قبل ملزم نے ڈیرے پر مجھ سے اور میرے کزن سے بدفعلی کی۔

متاثرہ لڑکا کا کہنا تھا کہ ملزم ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے ہزاروں روپے بٹورتا رہا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم گرفتار ہے، 2 متاثرین سامنے آنے پر ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسکینڈل میں اب تک 3 متاثرین سامنے آچکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنائی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا ایک انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا تھا۔

انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کروایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گروہ 6 سے 8 سال کے بچوں کی ویڈیوز بنا کر مختلف ویب سائٹس کو بیرون ملک فروخت کر رہا تھا، ملزمان سے الیکٹرانک آلات اور سیکڑوں ویڈیوز بھی برآمد کی گئی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں