مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، ماڑی پور، کلفٹن اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ آج شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان  ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے، مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں