پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
 
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے یکم سے 10 محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

 9 اور 10 محرم الحرام کوصوبے میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔

عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر بھی پابندی ہو گی۔

فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر اور جلوسوں کے راستوں کی عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی رہے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں