بانی کی مشاورت سے ہی خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور ہوگا: بیرسٹر سیف

بانی کی مشاورت سے ہی خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور ہوگا: بیرسٹر سیف
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا، اس لیے بجٹ بھی اُن کی مشاورت سے ہی منظور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی حکومت قائم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جعلی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا کافی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں