کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آ رہے ہیں؟ شرجیل میمن

کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آ رہے ہیں؟ شرجیل میمن
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن(فائل فوٹو)۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن(فائل فوٹو)۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ کو اچھالا گیا کہ کراچی قابل رہائش شہر نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک سے ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں؟ 

سندھ اسمبلی سے خطاب میں شرجیل میمن نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک کے لوگ کراچی کے بجائے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیوں نہیں جارہے؟ 

انہوں نے کہا کہ مانتے ہیں کراچی میں مسائل ہیں مگر تین کروڑ لوگوں کو کسی نہ کسی طرح پانی مل رہا ہے، کراچی میں صفائی بھی ہو رہی ہے، کچرا بھی اٹھ رہا ہے اور لوگ کام پر بھی جا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں