اے این ایف کی کارروائیاں، 111 کلو ہیروئن، 81 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں، 111 کلو ہیروئن، 81 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کوئٹہ اور پنجگور اضلاع میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 111 کلو ہیروئن، 81 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کےقریب اسمگلنگ کے  لیے چھپائی گئی 111 کلو ہیروئن اور 81 کلو افیون برآمد کی۔

ضلع پنجگور کے نواحی علاقے بونستان کے قریب سے 60 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔

دونوں کارروائیوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، مزید تحقیقات جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں