رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا عبدالباسط گوادر سے مل گیا

رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا عبدالباسط گوادر سے مل گیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے عبدالباسط گوادر سے مل گئے۔

اس حوالے سے مولانا ہدایت الرحمان نے تصدیق کر دی ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ میرا بیٹا کراچی سے بس میں سوار ہو کر گوادر آگیا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے مزید کہا کہ بیٹے سے رابطہ نہ ہونے پر بہت پریشانی ہوئی تھی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے ملیر میں زیر تعلیم ہے، شام 5 بجے مدرسے سے نکلا تھا، لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا، بیٹے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں