غزہ، حماس کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک، بمباری میں 74 فلسطینی شہید

غزہ، حماس کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک، بمباری میں 74 فلسطینی شہید
غزہ، حماس کے حملے میں 7  اسرائیلی فوجی ہلاک، بمباری میں 74 فلسطینی شہید

غزہ (جنگ نیوز)غزہ میں حماس کے ایک حملے میں اسرائیلی فوج کے افسر سمیت سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ساتوں صیہونی فوجی خان یونس میں گاڑی کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے مارے گئے، دوسری جانب صہیونی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، مزید 74فلسطینیوں کو بمباری و فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ہے ۔ بیشتر فلسطینیوں کو امدادی مراکز کے قریب شہید کیا گیا ۔ بھوک سے نڈھال لوگ امداد کے حصول کیلئے جمع ہوتے ہیں تو اسرائیلی حملہ کردیتے ہیں،اب تک 410 فلسطینی ایسی کارروائیوں میں شہید ہوچکے ۔ غزہ میں حماس کی جانب جانب سے کیے گئے ایک حملے میں اسرائیلی فوج کے ایک افسر سمیت سات فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک علیحدہ حملے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں