بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے، پیپلز پارٹی نے معاشی مشکلات کم کیں: قمر زمان کائرہ

بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے، پیپلز پارٹی نے معاشی مشکلات کم کیں: قمر زمان کائرہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے مگر پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو جوڑا اور مشکلات کم کیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

مہمانِ خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ذرا سی مشکلات پر واویلا شروع کردیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ڈکٹیٹر دور کی سختیاں بھی ہنس کر برداشت کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ایک جماعت سوشل میڈیا پر گرفتاریوں کا چرچا کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے شاہی قلعے سے سکھر جیل تک سب کچھ برداشت کیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، وہ میزائل ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے اور میزائل ٹیکنالوجی محترمہ بینظیر لائی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں