دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ہوٹل مالکان فوری دریا کے کنارے بیٹھنے کی گنجائش ہٹائیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہدایات اور سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری پر عمل نہ کرنے پر انتظامی اور قانونی کارروائی کی جائے گی، کاروباری افراد سیلاب سے بچاؤ کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔

کمشنر مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن میں دریائی بیڈ پر پتھاروں پر پابندی ہے، پتھارے لگانے پر پچھلے 10 روز میں 40 سے 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے سیلابی ریلے میں بہہ کر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے انکوائری کمیٹی بنا دی، ناقص کارکردگی پر کئی افسران معطل  کر دیے گئے۔

ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے پاک فوج کے دستوں نے بھی مدد کی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سوات میں مختلف مقامات پر ریلوں میں پھنسے 70 میں سے 55 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں