سندھ طاس معاہدہ، ثالثی عدالت کی پاکستانی مؤقف کی تائید

سندھ طاس معاہدہ، ثالثی عدالت کی پاکستانی مؤقف کی تائید
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔

ثالثی عدالت نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنا اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کا اقدام درست نہیں۔

ثالثی عدالت نے مزید کہا کہ معاہدے کی معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالت کی فیصلہ سازی کی حیثیت بالکل متاثر نہیں ہوتی۔

حکومتِ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دینا خوش آئند ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اس حوالے سے واضح مؤقف ہے، پاکستان، جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت سے بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

حکومتی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کا کردار نمایاں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں