انتظامی مسائل کے باعث 4 پروازیں منسوخ، 33 تاخیر کا شکار

انتظامی مسائل کے باعث 4 پروازیں منسوخ، 33 تاخیر کا شکار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 4 پروازیں منسوخ اور 33 تاخیر کا شکار جبکہ ایک متبادل ایئر پورٹ پر اتاری گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے تربت اور لاہور سے کراچی کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

30 گھنٹے سے پھنسے لاہور کے عمرہ زائرین کو متبادل طیارے پر کراچی سے جدہ روانہ کیا گیا اور ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 انتظامی طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتاری گئی۔

اسلام اباد ایئرپورٹ کی 11 پروازیں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے اور لاہور ایئرپورٹ کی 12 پروازوں میں ایک سے 17 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور سے جدہ کی پرواز پی اے 470 کی روانگی میں 17 گھنٹے جبکہ سیالکوٹ سے ابوظبی کی قومی ایئرلائن کی پروازوں پی کے 177 اور 178 میں 11 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے ملتان سے دبئی جانے والی غیرملکی پرواز ایف زیڈ 340 کی روانگی میں 9 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

ملتان سے شارجہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 293 میں 6 گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے لاہور کی 2 پروازوں پی کے 322 اور 323 میں 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں