دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل کا خاتمہ ضروری ہے، اسلامی فوجی اتحاد
ریاض (شاہدنعیم) اسلامی فوجی اتحاد برائے انسدادِ دہشت گردی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل کا خاتمہ ضروری ہے۔اتحاد نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کی مالی معاونت عالمی برادری کے سامنے نہایت سنگین سیکیورٹی چیلنج ہے کیونکہ یہ عناصر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تسلسل اور انہیں سہارا دینے کا بنیادی ذریعہ بنتے ہیں جو ممالک کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔اتحاد نے کہا ہے کہ ان تنظیموں کے مالیاتی نیٹ ورکس پیچیدہ اور متنوع ہوتے ہیں جن میں قانونی اور غیر قانونی دونوں ذرائع شامل ہوتے ہیں۔اسی لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے، نگرانی اور خفیہ معلومات کے تبادلے کے اقدامات کو متحد کیا جائے، مالی وسائل کے ان ذرائع کو ختم کیا جائے اور قانونی و مالیاتی سطح پر مؤثر اقدامات کو بڑھایا جائے۔
Load/Hide Comments




