حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ کے اقدامات سے کانگریس مالیاتی اختیار خطرے میں

حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ کے اقدامات سے کانگریس مالیاتی اختیار خطرے میں
حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ کے اقدامات سے کانگریس مالیاتی اختیار خطرے میں

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران صدر ٹرمپ کے اقدامات سے کانگریس کا مالیاتی اختیار خطرے میں پڑگیا۔ بجٹ اور اخراجات پر کانگریس کا کنٹرول، ٹرمپ نے فنڈز منجمد اور رقوم کی ازسرِنو تقسیم کر کے آئینی خدشات پیدا کیے۔ ریپبلکنز کی ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت، ڈیموکریٹس کا 2.4 کروڑ امریکیوں کی ہیلتھ کیئر سبسڈی بحالی کا مطالبہ، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات نے کانگریس کے مالیاتی اختیارات پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ امریکی آئین کے مطابق وفاقی بجٹ پر کنٹرول کانگریس کے پاس ہے، تاہم وائٹ ہاؤس نے حالیہ شٹ ڈاؤن کے دوران ڈیموکریٹک ریاستوں کے لیے مختص اربوں ڈالر منجمد کر دیے، ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کی، اور فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنخواہیں جاری رکھنے کے لیے رقوم کا رخ موڑ دیا۔ بروکنگز انسٹیٹیوشن کی ماہر مالی امور مولی رینالڈز کے مطابق یہ صورتحال ’’کانگریس کے اختیار کے لیے ایک وجودی خطرہ‘‘ ہے، کیونکہ صدر کے من مانی فیصلوں سے قانون ساز ادارے کا کردار کمزور پڑ رہا ہے۔ شٹ ڈاؤن یکم اکتوبر سے جاری ہے کیونکہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان نئے بجٹ پر اتفاق نہ کر سکے۔ ڈیموکریٹس نے شرط رکھی ہے کہ 2.4 کروڑ امریکیوں کی ہیلتھ کیئر سبسڈی بحال کیے بغیر فنڈنگ بحال نہیں کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں