پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی یونٹسپر 50 لاکھ تک کے اخراجات کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی یونٹسپر 50 لاکھ تک کے اخراجات کا انکشاف
فائل فوٹو، پارلیمنٹ لاجز
فائل فوٹو، پارلیمنٹ لاجز

پارلیمنٹ لاجز کے بعض رہائشی یونٹس پر 50 لاکھ روپے تک کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹ ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے بعض رہائشی یونٹس پر 50 لاکھ روپے تک اخراجات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی یونٹس کے ارکان کہتے ہیں کہ جتنے پیسے لگے ہیں اتنا تو کام ہی نہیں ہوا ہے۔

کمیٹی نے تجویز کیا کہ جن پارلیمنٹ لاجز میں مرمت کا کام ہوا ہے وہاں رہائش پزیر سینیٹرز سے تسلی بخش کام کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ لیا جانا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں