محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ
--فوٹو: سوشل میڈیا
–فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کو اہلکاروں کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں