صدر کی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام

کراچی کے علاقے صدر میں قائم موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔
اس سلسلے میں فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
ایسوسی ایشن عہدے دار عمر عارف کا کہنا ہے کہ عمارت میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ عمارت کے ساتویں فلور کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں لگی تھی جس نے دوسری گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ایسوسی ایشن عہدیدار کا کہنا تھا کہ 15 منزلہ عمارت سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کےلیے اسنارکل طلب کرلی گئی۔
Load/Hide Comments



