بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ، یو اے ای سمیت دیگر ممالک نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹیلی بیکر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ یکجہتی میں شریک ہے۔

چین کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 چین نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

روس کی جانب سے بھی بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

سعودی عرب و خلیجی ممالک نے بھی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بلوچستان واقعے کے بعد گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں